مال روڈ راولپنڈی پرفائرنگ کرنیوالا دہشت گرد ہلاک،پی ٹی آئی کاکارکن نکلا،ریڈیو پاکستان
ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ،اسلحہ،گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
فائل فوٹو
راولپنڈی میں مال روڈ پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد مارا گیا۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مرنے والا پی ٹی آئی کارکن تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مال روڈ راولپنڈی میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ضلع خیبر کے رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا۔
سرکاری میڈیا نے کہا کہ ملزم محمد حسین کے قبضے سے پارٹی پرچم ، اسلحہ، گولیاں اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واقعے کے بعد مرنے والی کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی کی ٹوپی پہنے ہوئے ہے۔ اس کے قبضے سے ملنے والی اشیا کی تصویر بھی جاری کی گئی۔