گڈ ٹرانسپورٹرز کیساتھ مذاکرات،1سال تک ٹول ٹیکس نہ بڑھانے پراتفاق

دو روزہ بات چیت میں اہم پیش رفت، مشترکہ کمیٹی قائم ،تمام التوا شدہ معاملات اور نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

August 11, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد :حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان دو روزہ طویل اور مفصل مذاکرات کے نتیجے میں آئندہ ایک سال کے لیے ٹول ٹیکس نہ بڑھانے پر مکمل اتفاق کر لیا گیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق فریقین کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکراتی عمل میں تمام اہم امور اور مطالبات کو حتمی شکل دی گئی۔ باہمی مسائل کے دیرپا حل اور مستقبل میں باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے کے لیے ‘قسم زکام’ اور ‘گڈز ٹرانسپورٹرز’ پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو تمام التوا شدہ معاملات اور نفاذ کی نگرانی کرے گی۔

وزارتِ مواصلات نے مذاکرات کے حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے، جس میں ٹول ٹیکس میں ایک سال تک اضافہ نہ کرنے اور مشترکہ کمیٹی کے قیام سمیت دیگر طے پانے والے معاملات کی تفصیلات شامل ہیں۔

ٹرانسپورٹ اتحاد کے نمائندوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی اور مال برداری کے نظام کو استحکام ملے گا۔