پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار کی سطح پر بحال

گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

August 12, 2026 · کامرس

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں نمایاں تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 863 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1463 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

آج کاروبار کے آغاز میں خریداری کا رجحان بڑھنے سے مارکیٹ نے گزشتہ روز کی کمی کا کچھ حصہ پورا کرلیا اور انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد میں داخل ہوگیا۔