سونا عالمی و مقامی مارکیٹ میں سستا، چاندی کی قیمت بڑھ گئی

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

August 15, 2026 · کامرس

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں سونے کے نرخ کم ہوگئے، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے مقرر ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 13 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 949 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 11 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 957 روپے ہوگئی۔

یوں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔