وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا

میکس کم عمری میں شدید بیماری سے صحت یاب ہوا تھا اور اس کے بعد اسے گھر میں خاص محبت اور توجہ کے ساتھ پالا گیا۔شاہد آفریدی

August 15, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پالتو کتا ’میکس‘ لاپتا ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے انہوں نے مداحوں اور عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پالتو کتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میکس ان کے خاندان کا اہم حصہ ہے۔ ان کے مطابق میکس کم عمری میں شدید بیماری سے صحت یاب ہوا تھا اور اس کے بعد اسے گھر میں خاص محبت اور توجہ کے ساتھ پالا گیا۔

سابق کپتان نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کسی کو میکس کے بارے میں معلومات ملیں یا وہ کہیں نظر آئے تو اسے محفوظ رکھنے کے ساتھ گھر واپس پہنچانے میں مدد کی جائے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میکس کی تصویر اور معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے سے اس کی تلاش میں مدد مل سکتی ہے اور امید ہے کہ وہ جلد اپنے گھر واپس پہنچ جائے گا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا پالتو کتا بھی کراچی میں لاپتا ہوگیا تھا۔ وسیم اکرم نے کتے کی تلاش میں مدد کرنے والے شخص کے لیے ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں وسیم اکرم کا جرمن شیفرڈ بحفاظت مل گیا اور اسے تلاش کرکے واپس لانے والے دو افراد کو مجموعی طور پر ڈھائی لاکھ روپے انعام دیا گیا۔