شاہد آفریدی کا لاپتہ کتا میکس مل گیا

ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میکس کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کو پسند کیا، تبصرے کیے اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا۔

August 17, 2026 · اسپورٹس

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا لاپتہ ہونے والا پالتو کتا میکس مل گیا ہے۔ میکس کی واپسی پر شاہد آفریدی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تلاش میں مدد کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ میکس واپس مل گیا ہے۔ انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میکس کی گمشدگی سے متعلق پوسٹ کو پسند کیا، تبصرے کیے اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مدد اور تعاون کے بغیر میکس کی واپسی ممکن نہیں تھی۔

شاہد آفریدی نے اس سے قبل میکس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ جب یہ ننھا کتا ان کی زندگی میں آیا تو اس کی عمر تقریباً 30 سے 35 دن تھی۔ گھر والوں نے اسے خاندان کے ایک فرد کی طرح محبت اور توجہ کے ساتھ پالا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا پالتو کتا بھی کراچی میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ اسے تلاش کرنے والے شخص کے لیے ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد کتا بھی تلاش کرلیا گیا تھا۔