بابر اعظم پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے

پہلا ٹیسٹ کل بدھ 19 اگست کو لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

August 18, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور : پاکستان کے کپتان بابر اعظم انگلی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کی ہے کہ بابر اعظم تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لیں گے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل بدھ 19 اگست کو لیڈز کے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

بابر اعظم کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا پہلی بار ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ سلمان علی آغا نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر مشکل وقت گزارا تھا۔

دوسری جانب پاکستان پہلے ٹیسٹ میں چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے پر بھی غور کررہا ہے۔ محمد علی، محمد عباس، عامر جمال اور خرم شہزاد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔