روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک ، حنان شاہد نے دو گول اسکور کیے، تاہم قومی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
فائل فوٹو
ایمسٹرڈیم : پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی، پول میچ میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو 5-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے ایک جبکہ حنان شاہد نے دو گول اسکور کیے، تاہم قومی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔
پاکستان کو تین پول میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی،
پاکستان کو تین پول میچز میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی ٹیم کو انگلینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔
یوں پاکستان تین پول میچز میں کامیابی حاصل نہ کرسکا اور ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔