لیڈز ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط ، 195 رنز کی برتری
ہیری بروک 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستانی اسپنر علی عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
فائل فوٹو
ہیڈ نگلے: لیڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی میچ پر گرفت مظبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے 8 وکٹ پر 366 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ہیری بروک 91 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستانی اسپنر علی عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیسٹ کے دوسرے دن گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔جارڈن کاکس 73 رنز بنا کر علی عثمان کا شکار بنے جبکہ جو روٹ نے 66 رنز بنائے۔
ہیری بروک کا ایک رن پر سلمان علی آغا نے کیچ گرا دیا، بعدازاں انہوں نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو مضبوط پوزیشن میں لاکھڑا کیا۔
ان کے علاوہ ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے دن کے اختتام تک 8 وکٹ پر 366 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 195 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے۔ ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔