لیڈز ٹیسٹ: انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ، 238 رنز کی برتری

 ہیری بروک 91 ،جارڈن کوکس 73 ، جوروٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

August 21, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہیڈ نگلے: لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم  پہلی اننگز میں 409 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ہیری بروک 91 ،جارڈن کوکس 73 ، جوروٹ 66 اور لارسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 95 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ خرم شہزاد نے 133 رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 238 رنز کی برتری حاصل ہے۔

خیال رہے کہ آج 195 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کا آغاز کیا تھا، انگلش ٹیم نے مجموعی طور پر پہلی اننگز میں 89.5 اوورز بیٹنگ کی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز دن کے اختتام پر 82 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے اور پاکستان کی پہلی اننگز کے 171 رنز کے جواب میں 195 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 171 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی، عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بعد ازاں پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ انگلینڈ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بائیں ہاتھ کے اسپنر بنے، ان کے علاوہ محمد عباس، خرم شہزاد اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ لی۔