لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں 409 رنز بنائے اور 238 رنز کی بڑی برتری حاصل کی تھی۔

August 21, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

ہیڈنگلے:لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شسکت دے دی۔

ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 171 رنز کے جواب میں 409 رنز بنائے اور 238 رنز کی بڑی برتری حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 91، جارڈن کاکس نے 73، جو روٹ نے 66 اور ڈین لارنس نے 51 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے 5 جبکہ خرم شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

238 رنز کے خسارے کے بعد پاکستان کی دوسری اننگز بھی انگلش باؤلرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور پوری ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔

شان مسعود 29، عبداللہ شفیق 15، سعود شکیل 14، اذان اویس 9 اور خرم شہزاد 8 رنز بنا سکے، جبکہ سلمان علی آغا 4 اور امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کیا، جبکہ اولی رابنسن اور دیگر باؤلرز نے بھی بھرپور ساتھ دیا، یوں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا۔

یہ شکست پاکستان کے لیے خاصی مایوس کن رہی، کیونکہ قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 171 رنز اور دوسری اننگز135 پر ڈھیر ہوگئی تھی،یوں قومی ٹیم کو 103 زنز سے شکست ہو گئی۔