آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز ڈرا، بنگلادیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا

بنگلادیش کے 78 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جبکہ آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ موجود ہیں۔

August 24, 2026 · اسپورٹس
فوٹو کرک انفو

فوٹو کرک انفو

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کرنے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں تاریخی چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کامیابی کے نتیجے میں پاکستان ایک درجہ نیچے آکر آٹھویں نمبر پر پہنچ گیا

بنگلادیش نے رینکنگ میں تین درجے بہتری حاصل کی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ بنگلادیش کے 78 ریٹنگ پوائنٹس ہیں، جبکہ آسٹریلیا 126 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بھارت اور انگلینڈ موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بنگلادیش نے ڈارون میں نو وکٹوں سے جیت کر آسٹریلوی سرزمین پر اپنی تاریخ کی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی

دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔ بنگلادیش کی تاریخی پیش رفت کے باعث سری لنکا اور پاکستان سمیت کئی ٹیمیں رینکنگ میں ایک ایک درجے نیچے چلی گئی ہیں۔ پاکستان اب آٹھویں پوزیشن پر ہے۔
یہ بنگلادیش کے لیے خاص طور پر اہم کامیابی ہے کیونکہ 2024 میں پاکستان کے خلاف دو، صفر سے سیریز جیتنے کے بعد اس کی سابقہ بہترین ٹیسٹ رینکنگ ساتویں پوزیشن تھی