شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے علاوہ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

August 25, 2026 · اسپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا ایپ ( انسٹا گرام)(

فوٹو سوشل میڈیا ایپ ( انسٹا گرام)(

پشاور: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

سالگرہ کی تقریب میں کیک کاٹنے کے علاوہ بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ شاہین آفریدی نے بیٹے کے ساتھ وقت گزارا، اس کے ساتھ کھیل کھیلے اور فیس پینٹنگ میں بھی حصہ لیا۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آلیار کی آمد نے ان کی زندگی کو مزید خوبصورت بنا دیا۔

سابق قومی کپتان اور آلیار کے نانا شاہد آفریدی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نے آلیار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس کے لیے خوشیوں اور محبت سے بھرپور زندگی کی دعا کی۔

تقریب کی تصاویر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ صارفین نے تصاویر کو پسند کرتے ہوئے ننھے آلیار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔