پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 15 ہزار 100 روپے سستا
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار 179 روپے مقرر کی گئی ہے۔
فائل فوٹو
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 12 ہزار 946 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ایک ہزار 179 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 397 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 112 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونے کی قیمت ایک روز کے دوران 151 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 454 ڈالر ہوگئی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔