دیامر بھاشا ڈیم میں بجلی گھر منصوبہ ترک کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا
دیامر بھاشا ڈیم کے بجلی گھر منصوبے کی منسوخی کا دعویٰ بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا گیا۔
دیامر بھاشا ڈیم میں بجلی گھر منصوبہ ترک کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا
دیامر بھاشا ڈیم میں بجلی گھر کا منصوبہ ترک کرنے کے حوالے سےگردش کرنے والا دعویٰ سراسر جھوٹ ثابت ہوا ہے۔
ایک نجی سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایکسلوزیو خبر دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکنامک افیئرز ڈویژن نے دیامر بھاشا ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ ترک کردیا ہے۔ پلیٹ فارم کے مطابق یہ انکشاف ایک لیک ہونے والی دستاویز سے سامنے آیا۔
اس دعوے کو پی ٹی آئی کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پھیلایا گیا۔ حکومت نے اس کی تردید کی تاہم سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی اس دعوے کو سچ سمجھ کر تبصرہ کیا۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ بجلی گھر کا منصوبہ ترک کرنا اچھا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں معروف صحافی سید طلعت حسین (@TalatHussain12) نے کہا کہ انہوں نے متعلقہ محکموں سے بات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں نہ تو کوئی دستاویز لیک ہوئی ہے، نہ کوئی منسوخی کا آرڈر جاری ہوا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، اور یہ ایک کلاسک جھوٹ ہے۔ حقائق یہ ہیں کہ اقتصادی امور ڈویژن (EAD) بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کا مجاز ہے اور اس کا بجلی کے منصوبوں کی منسوخی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
An Exclusive Fake
Spoke to the relevant departments on this claim.
They said, "No leaked document. No cancellation order. No decision. Classic fake."Facts are: EAD is mandated to secure external financing; DOES NOT deal with cancellation of power projects.
-Diamer-Bhasha’s… pic.twitter.com/s2U6IZ0i4Y
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) August 29, 2026
واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کے منصوبے کے مطابق یہاں سے ساڑھے 4 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔