امام الحق کی انجری پر سابق چیف سلیکٹر کی سخت تنقید
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کا اسکین کرایا گیا۔ اسکین کی رپورٹ میں پنڈلی میں معمولی کھنچاؤ سامنے آنے کی بات کی گئی۔
فائل فوٹو
لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کے اوپنر امام الحق کی انجری کے معاملے پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔
محمد وسیم نے اپنے بیان میں امام الحق کی انجری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی صورتحال پہلے بھی سامنے آچکی ہے اور اسے محض اتفاق قرار نہیں دیا جاسکتا۔
ذرائع کے مطابق امام الحق نے پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کا اسکین کرایا گیا۔ اسکین کی رپورٹ میں پنڈلی میں معمولی کھنچاؤ سامنے آنے کی بات کی گئی۔
لارڈز ٹیسٹ کے دوران امام الحق کے میدان میں آنے اور پھر نوجوان بیٹر اذان اویس کو اسٹرائیک دینے کے معاملے پر بھی کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے۔ بعض حلقوں کی جانب سے امام الحق کے انجری سے متعلق رویے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
تاہم انجری کی شدت اور کھلاڑی کی فٹنس سے متعلق حتمی رائے طبی ٹیم کی رپورٹ اور متعلقہ ماہرین ہی دے سکتے ہیں۔
سابق چیف سلیکٹر کے بیان کے بعد امام الحق کی انجری کا معاملہ ایک بار پھر کرکٹ حلقوں میں زیر بحث آگیا ہے۔