شکارپور میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد عبداللہ کو گرفتار کر لیا

August 31, 2026 · جرم وسزا, قومی

فائل فوٹو

شکارپور: گاؤں محمود باغ میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے لڑکی سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا، مقتولین میں ایک لڑکی اور ایک نوجوان شامل ہے۔

دونوں کی لاشیں تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث مقتولہ کے والد عبداللہ کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ شکارپور میں ایک ہفتے کے دوران غیرت کے نام پر 4 خواتین کے قتل کے واقعات سامنے آئے ہیں۔