جناح ہاؤس کیس،شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی اپنے والد کی ضمانت کے سلسلے میں عدالت پہنچیں، جبکہ ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے بھی عدالت میں حاضری دی۔

September 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی بھی اپنے والد کی ضمانت کے سلسلے میں عدالت پہنچیں، جبکہ ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے بھی عدالت میں حاضری دی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے استغاثہ سے کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے اسے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

کیس میں آئندہ کارروائی مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد آگے بڑھائی جائے گی۔