دیر لوئر میں موسلادھار بارش، دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند

مقامی سطح پر شہریوں کو برساتی نالوں اور پانی کے تیز بہاؤ والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

September 1, 2026 · قومی
دیر لوئر میں موسلادھار بارش، دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند

دیر لوئر میں موسلادھار بارش، دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند

دیر لوئر: رات گئے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بارش کے بعد علاقے میں شدید گرمی کی شدت کم ہوگئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہریوں نے بارش کے باعث موسم میں آنے والی تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب باجوڑ میں بھی تیز بارش کے بعد برساتی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

باجوڑ کے علاقے جار میں برساتی نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پانی سڑک پر آگیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

مقامی سطح پر شہریوں کو برساتی نالوں اور پانی کے تیز بہاؤ والے علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔