پٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لٹر مقرر.. مزید مہنگا

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

September 1, 2026 · قومی
پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔