پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کا رزلٹ جاری کردیا
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز کے طلبہ اپنے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
فائل فوٹو
پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیے
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بورڈز کے طلبہ اپنے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
لاہور بورڈ کے طلبہ اپنا رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
ویب سائٹ پر زیادہ رش یا انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں طلبہ ایس ایم ایس کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے موبائل فون کے میسج آپشن میں صرف اپنا رول نمبر لکھ کر متعلقہ بورڈ کے مخصوص کوڈ پر بھیجنا ہوگا۔
ایس ایم ایس کے ذریعے رزلٹ چیک کرنے کے کوڈز:
- لاہور بورڈ: 800291
- راولپنڈی بورڈ: 800296
- فیصل آباد بورڈ: 800240
- ملتان بورڈ: 800293
- گوجرانوالہ بورڈ: 800299
- سرگودھا بورڈ: 800290
- ساہیوال بورڈ: 800292
- بہاولپور بورڈ: 800298
- ڈیرہ غازی خان بورڈ: 800295