اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے 4 ارکان ڈی نوٹیفائی

چاروں ارکان کو 31 اگست 2026 سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

September 2, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (IHRA) کے بورڈ کے چار ارکان کے استعفے منظور کرلیے، جس کے بعد انہیں باقاعدہ طور پر بورڈ کی رکنیت سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر متی الرحمٰن، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر عارف مقصود علی، مس اسما خلیل اور مسٹر کاشف ظہور چوہدری کی بورڈ رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں ارکان کو 31 اگست 2026 سے اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چاروں ارکان کی ڈی نوٹیفکیشن سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔