ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم ٹاپ 10 سے باہر

انگلینڈ کے ہیری بروک نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں

September 2, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو

فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈ کے ہیری بروک نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم کی رینکنگ میں 5 درجے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد وہ 15ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ سری لنکا کے کمیندو مینڈس دو درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے سعود شکیل نے رینکنگ میں بڑی بہتری حاصل کرتے ہوئے 15 درجے ترقی کی ہے اور وہ 18ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر پاکستانی بیٹرز میں محمد رضوان 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، شان مسعود 3 درجے نیچے آکر 41ویں جبکہ سلمان آغا 3 درجے کمی کے بعد 43ویں نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 6 درجے ترقی کرکے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو بھی 4 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان کے محمد عباس 15ویں پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کرکے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو 10 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 24ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔