آزاد کشمیر:ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین معطل، انکوائری کا حکم
حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
فائل فوٹو
مظفرآباد: آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سجاد حسین کو معطل کرکے انکوائری کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔
یکم ستمبر 2026 کو جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سجاد حسین کے خلاف حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزامات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صدر آزاد جموں و کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 1977 کے تحت سجاد حسین کو ملازمت سے معطل کرنے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کرنے کی منظوری دی۔
سرکاری احکامات کے مطابق سجاد حسین کی معطلی کے دوران ان کے خلاف عائد الزامات کی باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔