لاہور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور تاجروں میں تلخ کلامی، پولیس پہنچ گئی
دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، جبکہ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔
فوٹو سوشل میڈیا
لاہور مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور تاجروں میں تلخ کلامی، پولیس پہنچ گئی
لاہور: مال روڈ پر جماعت اسلامی کے کارکنوں اور تاجروں کے درمیان ہڑتال کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کرگیا، جس کے بعد دونوں فریقین میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی صورت حال پیدا ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی، جبکہ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری مال روڈ پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی، مہنگائی اور دیگر مطالبات کے حق میں آج ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے جبکہ دوسری جانب مبینہ طور پر زبردستی کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔