بھارت کے فوجی اسلحہ خانے سے ہتھیار چوری۔ دہشت گردی کے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا خدشہ
سکندرآباد کینٹونمنٹ کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع مدراس رجمنٹ کے اندر واردات
تصویر: سوشل میڈیا
بھارت میں دہشت گردی کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہونے جارہاہے۔اڑی، اور پہلگام جیسی نئی واردات کا سٹیج تیار۔ فوجی اسلحہ خانے سے کلاشنکوف رائفلزسمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اڑالیاگیا۔
سکندرآباد کینٹونمنٹ کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع مدراس رجمنٹ سے اسلحہ چوری ہونے کی اطلاعات کے بعد ہلچل مچ گئی ۔
معاملہ 31 اگست کی صبح سامنے آیا، جس کے بعدحکام کی شکایت پر مقامی تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ 30 اگست کی رات بڑی مقدار میں فوجی اسلحہ غائب ہوا۔ان میں اے کے ٹوزیروتھری رائفلز، نائن ایم ایم سپٹلز ،نائٹ وژن دوربین ، اور بڑی مقدار میں گولیاں شامل ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق ، کم از کم 12 ہتھیار چوری ہوئے۔
30 اگست کی شام جب اسلحہ خانہ بند کیا گیا تو یہ تمام ہتھیار اور گولہ بارود موجود تھے۔ چوری کس وقت ہوئی، اس کا درست وقت معلوم نہیں۔ ریٹائرڈ بھارتی میجر پی ٹی چودھری نے برطانوی میڈیا کوبتایاکہ رجمنٹ میں سکیورٹی انتہائی سخت اور چوبیس گھنٹے نگرانی کی جاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اتنی سخت سکیورٹی والے علاقے سے اسلحہ چوری ہونا حیران کن ہے۔
پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ فوجی حکام بھی معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔تاہم اب تک نہ فوج کی جانب سے اور نہ پولیس کی طرف سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے آیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ بھارتی فوج کا چوری شدہ اسلحہ کسی دہشت گردحملے میں استعمال ہونے کا خدشہ واضح ہے۔