ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی کال،تاجروں میں اختلاف،شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن نہ ہوسکا

مہنگائی نے عام شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی بوجھ کم کیا جائے۔

September 3, 2026 · قومی
ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی کال،تاجروں میں اختلاف،شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن نہ ہوسکا

ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی کال،تاجروں میں اختلاف،شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن نہ ہوسکا

ایبٹ آباد: جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی، مہنگائی اور عوامی مسائل کے خلاف دی گئی ملک گیر ہڑتال کی کال پر ایبٹ آباد میں بھی احتجاجی سرگرمیاں ہوئیں، تاہم شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن نہ ہوسکا۔

جماعت اسلامی کے کارکنوں اور بعض تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند رکھے، جبکہ احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے حکومت کی پالیسیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور پٹرولیم مصنوعات پر اضافی بوجھ کم کیا جائے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد کے بعض تاجر ہڑتال کے فیصلے سے متفق نہیں تھے اور انہوں نے اپنے کاروبار معمول کے مطابق کھلے رکھے۔ تاجروں کے ایک حلقے کا مؤقف تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کو سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنانا چاہیے اور دکانداروں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کا حق حاصل ہے۔

شہر کی مختلف اہم مارکیٹوں میں ہڑتال کے باعث کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر متاثر ہوئیں، تاہم بیشتر بازار مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔

اس طرح جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی کال پر ایبٹ آباد میں تاجروں کا ردعمل منقسم رہا۔ کچھ علاقوں میں دکانیں بند رہیں جبکہ دیگر مقامات پر کاروباری مراکز کھلے رہے، جس کے باعث شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن کے بجائے جزوی کاروباری بندش اور احتجاجی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔