کراچی: کرنٹ لگنے اور گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق

پہلا واقعہ بلدیہ نمبر 8 کے علاقے سعید آباد میں پولیس چوکی کے قریب جبکہ دوسرا واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا

September 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات کے دوران ایک شخص کرنٹ لگنے جبکہ ایک نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

پہلا واقعہ بلدیہ نمبر 8 کے علاقے سعید آباد میں پولیس چوکی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک شخص مبینہ طور پر زیرِ زمین بجلی کی تار کاٹنے کی کوشش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص مبینہ طور پر منشیات کا عادی تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کی، جس کے بعد لاش ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کردی گئی۔

دوسرا واقعہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پیش آیا، جہاں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

پولیس نے دونوں واقعات سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔