آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ، طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا دورہ
طلبہ و طالبات نے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور تیاری کو سراہا۔
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 میں شریک طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا، جہاں انہیں اکیڈمی میں جاری تربیتی اور تعلیمی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔
دورے کے دوران طلبہ نے کیڈٹس کی پریڈ، تربیتی مراحل اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا مشاہدہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت، نظم و ضبط اور تیاری کو سراہا۔
اس موقع پر طلبہ کی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے ساتھ خصوصی نشست بھی ہوئی، جس میں تربیت سے متعلق مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ طلبہ نے کیڈٹس اور لیڈی کیڈٹس سے بھی تربیتی مراحل اور اکیڈمی کے معمولات کے بارے میں بات چیت کی۔
انٹرن شپ پروگرام کے شرکا نے پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس کی تعلیم، تربیت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ تیاری کے عمل کو اپنے لیے ایک مفید اور منفرد تجربہ قرار دیا۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے طلبہ و طالبات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلبہ نے کیڈٹس کی شاندار پریڈ، پیشہ ورانہ تربیت اور نظم و ضبط کا مشاہدہ کیا اور دورے کو معلوماتی، مفید اور یادگار قرار دیا@OfficialDGISPR #News #RadioPakistan… pic.twitter.com/bUXBGJMVZQ
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) September 4, 2026
طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کا دورہ ان کے لیے باعث فخر اور اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کی تعلیم و تربیت اور عملی تیاری کو قریب سے دیکھنے کا موقع انتہائی خوشگوار اور معلوماتی رہا۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے شرکا نے پی ایم اے کاکول کے دورے کو یادگار قرار دیتے ہوئے اکیڈمی میں تربیتی مراحل کا مشاہدہ کرنے کے موقع کو بھی سراہا۔