میر رضا قتل کیس: ایس ایچ او سمیت 2 پولیس افسران کو نوٹس جاری
دونوں پولیس افسران کو 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کیس سے متعلق ضروری معلومات اور ریکارڈ پیش کیا جاسکے۔
فائل فوٹو
میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے گلستان جوہر تھانے کے ایس ایچ او کامران قریشی اور ہیڈ محرر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔
کمیشن کی جانب سے دونوں پولیس افسران کو 7 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کیس سے متعلق ضروری معلومات اور ریکارڈ پیش کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر تھانے کی حدود سے میر رضا کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کی جانب سے متعلقہ پولیس افسران کو طلب کیے جانے کا مقصد واقعے سے متعلق حقائق اور پولیس کارروائی کا جائزہ لینا ہے۔