ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز سے امریکی جاسوس آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
آبدوز کو بحفاظت ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایرانی بحریہ
فوٹو سوشل میڈیا
تہران: ایرانی مسلح افواج اور بحریہ نے اہم تجارتی اور بحری گزرگاہ تنگہ ہرمز کے داخلی راستے سے امریکی فوج کی جدید ترین ریموٹ کنٹرول جاسوس آبدوز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) اور سپاہ پاسدارانِ انقلاب بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی ایک پیچیدہ اور انٹیلی جنس پر مبنی میدانی آپریشن کے دوران کی گئی۔ ترجمان کے مطابق آبدو کو بحفاظت ایران منتقل کر دیا گیا ہے۔
🚨BREAKING
Iranian Navy: One of the US military's most advanced unmanned underwater vehicles was seized by Iranian armed forces at the entrance to the Strait of Hormuz during a complex intelligence and field operation and brought into Iran. pic.twitter.com/zCl6a1ph0g— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) September 8, 2026
رپورٹس کے مطابق ضبط کی جانے والی یہ امریکی زیرِ آب ڈرون جدید ترین ٹیکنالوجی اور سینسرز سے لیس ہے، جسے علاقائی سمندری نگرانی اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
دوسری جانب، پینٹاگون یا امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی دعوے پر فی الحال باضابطہ تصدیق یا تردید جاری نہیں کی ہے۔