پمز آتشزدگی:ابتدائی اسسمنٹ مکمل،مختلف بے قاعدگیاں رپورٹ

پمز کی عمارت، ایچ ویک سسٹم، میڈیکل گیسز کی سپلائی لائنز سمیت انتظامی، نرسنگ، کلینیکل اور بائیومیڈیکل شعبوں کا جائزہ لیا گیا

. September 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: (افضل شاہ یوسفزئی) آتشزدگی کے واقعے کے بعد پمز اسپتال کی ابتدائی اسسمنٹ مکمل کرلی گئی، وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق اسسمنٹ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی زیرنگرانی کی گئی
ذرائع کے مطابق شعبہ صحت کے مختلف سبجیکٹ اسپیشلسٹس پر مشتمل ٹیم نے پمز اسپتال کی اسسمنٹ کی، جس میں سرجیکل، میڈیکل، انتظامی، نرسنگ اور بائیومیڈیکل ماہرین شامل تھے
اسسمنٹ کے دوران پمز کی عمارت، ایچ ویک سسٹم، میڈیکل گیسز کی سپلائی لائنز سمیت انتظامی، نرسنگ، کلینیکل اور بائیومیڈیکل شعبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں متعدد بے قاعدگیاں بھی رپورٹ ہوئی ہیں
ذرائع کے مطابق ابتدائی اسسمنٹ رپورٹ جلد وفاقی وزیر صحت کو پیش کی جائے گی، جس کی بنیاد پر پمز انتظامیہ کو بہتری اور خامیوں کے ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایچ آر اے کی زیرنگرانی سبجیکٹ اسپیشلسٹس پمز اسپتال کی مزید تفصیلی انسپکشن بھی کریں گے، جس کے بعد حفاظتی اور انتظامی نظام سے متعلق مزید سفارشات سامنے آنے کا امکان ہے۔