احتجاج کا خدشہ، اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند ہونے کا امکان

یہ کنٹینرز خصوصی طور پر لاہور سے منگوائے گئے ہیں۔جہاں ایک کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے

. September 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد (افضل شاہ یوسفزئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مرکزی شاہراہیں ایک بار پھر کنٹینرستان کا منظر پیش کرنے کو ہیں۔

ممکنہ احتجاجی تحریک کے پیشِ نظر سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ نے شہر کو سیل کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے،

یہ کنٹینرز خصوصی طور پر لاہور سے منگوائے گئے ہیں۔جہاں ایک کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے

ڈرائیورز کے مطابق انتظامیہ نے یہ گاڑیاں رواں ماہ کی 30 تاریخ تک کے لیے بک کروا لی ہیں.

جس سے واضح ہے کہ آئندہ کئی روز تک شہر کی اہم شاہراہیں اور ریڈ زون سخت سیکیورٹی حصار میں رہیں گے

سیکیورٹی کے نام پر سڑکیں بند کرنا انتظامیہ کا پرانا حربہ ہے. مگر سوال یہی ہے: ہر سیاسی کشمکش کا خمیازہ ہمیشہ عام شہری ہی کیوں بھگتے؟