جڑانوالہ:شوہر کو قتل اور بچوں کو زخمی کرنے کا سبب معاشی تنگ دستی نکلا

جڑانوالہ سے آزادا زرائع کے مطابق میاں بیوی میں معاشی تنگ دستی پر جھگڑا رہتا تھا۔

September 16, 2026 · قومی, ویڈیوز
فائل فوٹو

فائل فوٹو

جڑانوالہ: جڑانوالہ میں شوہر کو قتل اور بچوں کو زخمی کرنے کا سبب معاشی تنگ دستی نکلا۔

معاشی تنگ دستی کے باعث گریلو جگھڑے پر جڑانوالہ میں خاتون نے شوہر کو قتل کرکے 3 بچھوں پر بھی چھری چلادی تاہم بروقت طبی امداد سے ان کی جان بچ گئی ۔

سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزمہ گلشن کو گرفتار کرکے آلہ قل برآمد کرلیا ہے ، فیکٹری ورکر خالد پرگلشن نے رات سوتے میں چھریوں کے پے در پے وار کیے ، اس کی گردن نڈھال ہوئی تو اس نے 11 سالہ بیٹی عنیقہ، 8 سالہ عنایہ او 4 سالہ عائزہ کے گلے پر بھی چھری پھیر دی تاہم اس کے کراہنے کی آواز سن کر باہر بیٹھے افراد نےبروقت امداد کی اور ساتھ ہی ریسکیو کرکے عملے کو بھی آگاہ کردیا لیکن خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی بابت درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں قتل کی وجہ بیان نہیں کی گئی تاہم پولیس نے ملزمہ سے  باز پرس شروع کردی ہے۔

جڑانوالہ سے آزادا زرائع کے مطابق میاں بیوی میں معاشی تنگ دستی پر جھگڑا رہتا تھا۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جھگڑے کے ماسوا دیگر کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم پولیس تفتیش کررہی ہے.

ممکن ہے کوئی اور وجہ بھی ہو، مگر گھریلو معاشی جھگڑے کے بارے میں اہلِ محلہ جانتے ہیں تاہم یہ ایسا جوان نہیں کہ کوئی عورت پورا خاندان چھری سے کاٹ دے ۔