پاکستانی ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری کا حصہ بن گئیں
چینی حکومت کی اسکالرشپ پر وہان یونیورسٹی میں ماحولیات پر تحقیق جاری
September 18, 2026 · کامیابی کی داستاں
فائل فوٹو
پاکستان کی ہونہار ڈاکٹر ارم ناز قومی سائنٹسٹ ڈائریکٹری میں شامل ہوگئی ہیں۔
ڈاکٹر ارم ناز چینی حکومت کی خصوصی اسکالرشپ پر ووہان یونیورسٹی چین میں ڈاکٹریٹ کی ریسرچ کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ارم کی تحقیق کا موضوع ماحولیات اور جیو سینسنگ ہے، ان کے متعدد مقالے عالمی جریدوں میں شائع ہو چکے ہیں۔
پاکستان میں خواتین سائنسدانوں کی تعداد 2898 ہے جو کل سائنسدانوں کا صرف 22 فیصد ہے۔
نیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سابقہ طالبہ ڈاکٹر ارم ناز کی کامیابی پاکستانی خواتین کے لیے ایک نئی امید کی کرن ہے۔