حافظ گل بہادر گروپ نے کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
خود کش حملہ آو رکی وڈیو جاری
September 19, 2026 · اہم خبریں
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع پرانی پولیس لائنز پر جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ کی قیادت میں اتحاد المجاہدین پاکستان (IMP) نے قبول کر لی ہے۔
انکرپٹڈ چینلز پرگروپ کی ایک ویڈیو میں خودکش حملہ آور مطیع اللہ دکھایا گیا ہے حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو پولیس لائنز کے اندر موجود مسجد کے دروازے پر ٹکرا یاتھا۔
اتحاد المجاہدین پاکستان (IMP)، جو افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ کی قیادت میں کام کرتا ہے۔حافظ گل بہادر گروپ شمالی وزیرستان کا قبائلی بنیادوں پر قائم ایک آزادانہ جنگجو گروپ ہے، جو بنیادی طور پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتا ہے۔