ہم عمران کی بات کررہے ہیں،آپ کو دہشت گردی کی پڑی ہے۔ صحافی کے سوال پر سہیل آفریدی کا جواب
پریس کانفرنس میں سوال پر جھنجھلاگئے
فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے صوبے میں دہشت گردی پر بات کرنے سے انکار کردیا۔
پریس کانفرنس کے دوران سہیل آفریدی سے سوال ہوا کہ آپ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف کیا کررہے ہیں۔اس پر وزیراعلیٰ نے جھنجھلا کر کہا کہ ہم عمران کی رہائی کے لیے تحریک چلانا چاہتے ہیں، ان کی صحت پر بات کررہے ہیں اور آپ کو دہشت گردی کی پڑی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا ۔ کہ ہمرا وزیر اعلی دھشت گردی کے حوالے سے کتنا سیریس ہے؟
سہیل آفریدی سے سوال ہوا : آپ صوبے میں دھشت گردی کے خلاف کیا کررہے ہیں۔ ؟
جواب: اول گل پہ سہ دے ۔۔ او سیدا گل پہ سہ دے: مطلب ہم عمران خان کی رھائی کی تحریک چلانا چاہتے ہیں اور آپکو… pic.twitter.com/mMTuVMbcri— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) September 19, 2026
سوشل میڈیا پرسہیل آفریدی کی اس گفتگو کو شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہاہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو پولیس لائنزکوہاٹ کی مسجد پر دہشت گردحملے میں 20 سے زائدشہادتیں ہوئی تھیں۔