وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ امریکا،کفایت شعاری کے تحت وفد مختصر

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کردیے، ذرائع

September 19, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر کردیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی شامل ہوں گے۔

کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم کے وفد میں وزیر اطلاعات و نشریات وفد کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث اسلام آباد میں ہی رہیں گے اور وزیراعظم نے امریکا میں متعلقہ حکام کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔