ایشین گیمز: اسکواش میں پاکستان کی مہم 23 ستمبر سے شروع ہوگی
مکسڈ ڈبلز میں عاصم خان اور مہوش علی نیپالی جوڑی کے مدمقابل ہوں گے
September 19, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے کرے گا۔
32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نیپال کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے۔
مردوں کے انفرادی ایونٹ میں نور زمان کا وین ایرو اینجلو ڈالیڈا (فلپائن) جبکہ محمد اشہب عرفان کا جپسن (لبنان) سے ٹکراؤ ہوگا۔
ویمنز ایونٹ میں ماہنور علی کا وائی یان آو ینگ (سنگاپور) جبکہ ثناء بہادر کا نجمہ بوشہری زادے (ایران) سے مقابلہ طے ہے۔
فاتحین پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
ٹیگز: