ایران کی ستمبر میں تیل فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ستمبر کے دوران ایران کی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ فروخت ہے

September 20, 2026 · کامرس
ایران کی ستمبر میں تیل فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ایران کی ستمبر میں تیل فروخت 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران: امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود ایران کی ستمبر میں تیل کی فروخت گزشتہ دو برس کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دستیاب تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے دوران ایران کی تیل کی فروخت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ فروخت ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی بجٹ میں مقرر کردہ ہدف سے بھی آگے نکل گئی ہے۔

حکام کے مطابق تیل کی آمدنی میں اضافے سے حکومت کو درآمدات کے لیے زیادہ مالی وسائل دستیاب ہوئے ہیں، جبکہ قومی ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات جاری رکھنے کی گنجائش بھی بڑھی ہے۔

ایرانی میڈیا نے تیل کی فروخت میں اضافے کو موجودہ علاقائی کشیدگی اور اقتصادی دباؤ کے باوجود ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔