ایران دہشت گردی کا بڑا مرکز تھا،اب مشرق وسطیٰ میں پھنے خانی نہیں کرسکتا:ٹرمپ

امریکی صدر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اپنی پالیسیوں کو کامیابی قرار دیا

September 22, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ان اقدامات کے باعث امریکا ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہوچکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی معیشت ترقی کر رہی ہے اور ملک میں استحکام ہے، کیونکہ ان کے بقول ہر مسئلے کو ملکی مفاد میں جڑ سے ختم کیا گیا ہے۔

تارکین وطن سے متعلق اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب امریکا میں صرف وہی شخص داخل ہوسکتا ہے جسے مدعو کیا جائے۔ ان کے مطابق اس پالیسی کے نتیجے میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا، جو اب مشرق وسطیٰ میں مزید پھنے خانی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے دہائیوں پر مشتمل ایرانی رجیم کو کشت و خون کی دردناک کہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر آواز کو دبایا گیا اور بنیادی حقوق سلب کیے گئے۔