برطانوی سرزمین پر پاکستانی حکومت کے ناقدین پر حملے، جمائما گولڈسمتھ کا انکشاف

سنگین نوعیت کے الزامات، برطانوی عدالت میں ٹرائل آئندہ سال ہوگا، پولیس تحقیقات جاری

September 23, 2026 · امت خاص
ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی عمارت جہاں اس مقدمے کی سماعت متوقع ہے۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی عمارت جہاں اس مقدمے کی سماعت متوقع ہے۔

 

برطانوی سرزمین پر پاکستانی حکومت اور فوج کے ناقدین کو نشانہ بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معروف پروڈیوسر اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو برطانوی سرزمین پر سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

جمائما گولڈسمتھ کے مطابق برطانوی دارالحکومت میں موجودہ پاکستانی حکومت اور فوج کے  ناقدین پر تیزاب حملے اور غنڈہ گردی کے ذریعے تشدد کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

دستاویزی شواہد اور جاری رپورٹس کے مطابق اس گھناؤنے سلسلے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور اس پورے مقدمے کا باضابطہ ٹرائل اگلے سال متوقع ہے۔