سونا 2100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 903 روپے کی ہوگئی۔

September 26, 2026 · کامرس
سونا 2100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

سونا 2100 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی نظر آئے، جہاں سونے اور چاندی دونوں کے نرخ کم ہوگئے۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 50 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 86 ہزار 604 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 284 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 903 روپے کی ہوگئی۔

ایک روز قبل عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 47 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔