بھارتی جارحیت سے متعلق شہباز شریف کے بیان کو ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

وزیراعظم نے جنرل اسمبلی خطاب میں بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے جواب کا ذکر کیاتھا

September 26, 2026 · امت خاص

ٹرمپ نے بھارتی جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان شیئر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں بھارتی جارحیت اور پاک فوج کے جواب سے متعلق بیان دیا، جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے من گھڑت بہانے کے تحت جارحیت کی، جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت میں بہادر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ کبھی نہیں بھولے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کو بھارتی اقدام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔