ثالثوں کے ذریعے امریکی حتمی جواب کے منتظر ہیں،عباس عراقچی

ایرانی حکومت امریکی حتمی مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد ہی اپنی آئندہ حکمت عملی طے کرے گی

September 27, 2026 · بام دنیا
ثالثوں کے ذریعے امریکی حتمی جواب کے منتظر ہیں،عباس عراقچی

ثالثوں کے ذریعے امریکی حتمی جواب کے منتظر ہیں،عباس عراقچی

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر امریکا کا حتمی جواب ابھی موصول نہیں ہوا، ایران ثالث ممالک کے ذریعے واشنگٹن کے مؤقف کا انتظار کر رہا ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران نے اپنی تجویز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل دیکھ لیا ہے، تاہم ثالثوں کے ذریعے امریکا کی جانب سے باضابطہ اور حتمی جواب تاحال تہران کو نہیں ملا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران ثالثوں کے ذریعے امریکی مؤقف کے حتمی جواب کا منتظر ہے۔ امریکا کی جانب سے موصول ہونے والے جواب کی بنیاد پر ایران آئندہ کا فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی حکومت امریکی حتمی مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد ہی اپنی آئندہ حکمت عملی طے کرے گی، جبکہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں ثالثوں کا کردار برقرار ہے۔