بھارتی پنجاب کی یونیورسٹی میں طالبہ سے زیادتی پر مشتعل طلبہ نے جنگی طیارہ نذر آتش کردیا
وائرل وڈیوزمیں طلبہ کو ایک فوجی ٹینک کے اوپر چڑھ کر احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے
تصویر:سوشل میڈیا
بھارتی پنجاب میں ایک جنگی طیارے کونذر آتش کرنے کی وڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہے۔
جالندھر میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی (LPU) کی وارڈن سپنا اگروال نے انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں اور بی جے پی کے دو کارکنوں سے پیسے لے کر انہیں گرلز ہاسٹل میں داخل ہونے دیا تھا تاکہ وہ وہاں رہائش پذیر طالبات کے ساتھ زیادتی کر سکیں۔
اسکو کہتے ہیں کارما!
بھارتی راء نے پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں نو مئی کروا کر پاک افواج کی تنصیبات پر حملہ کروایا اور آج بھارت میں مظاہرین نے بھارتی ایئر فورس کے اڈے کو نذرِ آتش کر دیا
کیونکہ ایل پی یو (LPU) کی وارڈن سپنا اگروال نے انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں اور بی جے پی کے… pic.twitter.com/oIIedekKDU
— Sadia Khalid (@SadiasOfficial) September 28, 2026
وائس چانسلر ایل پی یوڈاکٹر جسبال سنگھ سندھو کے مطابق طلبہ کے الزامات کی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ تمام ضروری تعاون فراہم کیا جائے گا۔ پانچ طلبہ کو ایس آئی ٹی(سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم) میں شامل کیا گیا ہے جو تحقیقات کرے گی۔ اگر واقعہ صحیح پایا گیا تو مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔بھارتی میڈیاکے مطابق وائس چانسلر نے کہا کہ کچھ اور مطالبات بھی تھے، جن پر ہمارے انتظامی افسران بیٹھ کر بات کریں گے۔ مجھے تو اس واقعے کا علم تک نہیں تھا.۔
یونیورسٹی کیمپس میں نصب ایک ریٹائرڈ مگ 23 کو مظاہرین طلبہ نے نذرآتش کیا۔اس کے علاوہ ، وائرل وڈیوزمیں طلبہ کو ایک فوجی ٹینک کے اوپر چڑھ کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
ڈی آئی جی جالندھر رینج نوین سنگلا، نے میڈیاکو بتایاکہ آج صبح تقریباً دو بجے، ایل پی یو کے بڑی تعداد میں طلبہ نے یہاں نیشنل ہائی وے بلاک کر دیا۔ ان کا بنیادی مطالبہ یہ تھا کہ تین دن پہلے جی 3 ہاسٹل کی ایک لڑکی کے ساتھ ریپ ہوا، اور اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہم نے ان کا بیان لے لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی آر درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، اور انہیں جلد ہی اس کی کاپی مل جائے گی۔ ان کے کچھ اور مطالبات بھی ہیں، اور ان کے بارے میں ایل پی یو انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے ہاسٹلز سے متعلق مخصوص مطالبات ہیں۔ ہم نے طلبہ رہنماؤں سے بات کی ہے، اور میٹنگ 12 بجے ہوگی۔
#WATCH | Jalandhar, Punjab: Students hold protest at Lovely Professional University (LPU)
Dr. Jaspal Singh Sandhu, Vice Chancellor of LPU, says, "The police registered an FIR based on the students' allegations. All necessary support will be provided. Five students have been… https://t.co/IEWXNrr3Rz pic.twitter.com/EJlAYzYRvs
— ANI (@ANI) September 27, 2026
ڈی آئی جی نے کہا کہ جہاں تک ایف آئی آر کا تعلق ہے، اسے درج کر لیا جائے گا اور انہیں کاپی فراہم کی جائے گی۔ تکنیکی طور پر تحقیقات میں فوری انکوائری، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ، اور فون ڈیٹا کا تجزیہ شامل ہوگا۔ مزید برآں، تحقیقات طلبہ نمائندوں کے مشورے سے کی جائیں گی۔ فی الحال شکایت میں صرف یہ لکھا ہے کہ جی 3 ہاسٹل میں رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ ریپ ہوا ہے، اس لیے ایف آئی آر فی الحال نامعلوم شخص کے خلاف درج کی جا رہی ہے، اگرچہ تفصیلات میں جی 3 ہاسٹل کا ذکر ہے۔ لڑکی جی 3 ہاسٹل کی رہائشی ہے، لیکن اس کا نام ابھی واضح نہیں؛ یہ تحقیقات کا حصہ ہے۔
بھارتی پولیس افسر کا مزید کہناتھاکہ ہم سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیں گے۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ تحقیقات سائنسی طریقے سے کی جائیں گی؛ ہم ایک خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دیں گے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں اور مجرم کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔