پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان
سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی ون ڈے سہ ملکی سیریز کے ساتھ پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے نام جاری کردیے ہیں۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ امپائرز کے فرائض احسن رضا، شرفدولہ، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور وین نائٹس انجام دیں گے۔
سیریز کے فائنل میں احسن رضا اور وین نائٹس آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ شرفدولہ تھرڈ امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے ریفری ڈین کوسکر مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ راولپنڈی میں ٹیسٹ ریفری کی حیثیت سے اپنا ڈیبیو کریں گے۔ روڈ ٹکر، ایڈرین ہولڈ اسٹاک اور الاہودین پالیکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے علی نقوی کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ راشد ریاض، ناصر حسین اور فیصل آفریدی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہوگی، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز 9 سے 21 نومبر تک کھیلے جائیں گے۔