بارش نے کوارٹر فائنلز دھو دیے، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
نشین میں شیڈول تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلادیش اور ملیشیا کو کھیلنا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث دونوں میچز شروع ہی نہ ہوسکے۔
بارش نے کوارٹر فائنلز دھو دیے، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں میں بارش کے باعث تمام کوارٹر فائنل میچز مکمل نہ ہوسکے، جس کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
نشین میں شیڈول تیسرے کوارٹر فائنل میں نیپال اور سری لنکا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں بنگلادیش اور ملیشیا کو کھیلنا تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث دونوں میچز شروع ہی نہ ہوسکے۔
کوارٹر فائنل مقابلے منسوخ ہونے کے بعد بہتر عالمی درجہ بندی رکھنے والی ٹیموں کو سیمی فائنل میں رسائی دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت سری لنکا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
اس سے قبل پاکستان اور ہانگ کانگ جبکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان کوارٹر فائنل بھی بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے۔ بہتر درجہ بندی کے باعث پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ایشین گیمز کرکٹ کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو نشین میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلادیش پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔