نجم الحسن شنٹو پاکستان کیخلاف سیمی فائنل سے باہر

نجم الحسن شنٹو ناگویا پہنچنے کے بعد سے مسلسل بخار میں مبتلا ہیں اور گزشتہ چار روز سے ان کی طبیعت خراب ہے۔

September 29, 2026 · اسپورٹس
نجم الحسن شنٹو پاکستان کیخلاف سیمی فائنل سے باہر

نجم الحسن شنٹو پاکستان کیخلاف سیمی فائنل سے باہر

ناگویا:بنگلا دیش کے بیٹر نجم الحسن شنٹو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ایشین گیمز میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بنگلا دیشی ٹیم کے فزیو بیجدال اسلام خان کے مطابق نجم الحسن شنٹو ناگویا پہنچنے کے بعد سے مسلسل بخار میں مبتلا ہیں اور گزشتہ چار روز سے ان کی طبیعت خراب ہے۔

فزیو کے مطابق مسلسل بخار کے باعث شنٹو کمزوری کا شکار ہیں اور ایشین گیمز میں مزید میچز کھیلنے کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے امکانات کم ہیں، جس کے بعد انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایشین گیمز میں بنگلا دیش اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ بہتر درجہ بندی کی بنیاد پر بنگلا دیش کو سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو ہوں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔