ایشین گیمز:پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کوارٹر فائنل میں عشب عرفان نے بھارت کے ویر چوترانی کو تین ایک سے شکست دی
ایشین گیمز:پاکستان اسکواش ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کے عشب عرفان اور نور زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے انفرادی مقابلے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوارٹر فائنل میں عشب عرفان نے بھارت کے ویر چوترانی کو تین ایک سے شکست دی، جبکہ نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہنری لیونگ کو تین ایک سے ہرا کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔
عشب عرفان نے ابتدائی گیم میں شکست کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔ انہوں نے چھ گیارہ، گیارہ آٹھ، گیارہ تین اور گیارہ تین کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
نور زمان نے بھی اپنے کوارٹر فائنل میں تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں پاکستانی کھلاڑیوں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے اسکواش کے انفرادی مقابلے میں کم از کم ایک تمغہ یقینی ہوگیا۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن کے مطابق ایشین گیمز کے انفرادی اسکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا سیمی فائنل تک پہنچنا 17 سال بعد حاصل ہونے والی اہم کامیابی ہے۔